پنجاب ریونیو اتھارٹی کا سیلز ٹیکس ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ٹیکس آگاہی مہم کا آغاز 

Apr 25, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی  نے راولپنڈی ڈویژن میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی آر اے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں راولپنڈی  میں واقع شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر آگاہی مہم کے تحت سٹینڈیز رکھی گئی ہیں اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں آگاہی مہم کا دائرہ کار راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا پی آر اے حکام نے بتایا ہے کہ ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نا کرنیوالوں کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں