ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء میں میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح : ملک احمد علی

Apr 25, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایس پی ٹریفک ملک احمد علی اعوان نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء میں میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا ڈرائیونگ نہایت ذمہ دارانہ عمل ہے جس میں ڈرائیور کی چھوٹی سی کوتائی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے جس کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء فقط انہی امیدواروں کا یقینی بنایا جاتا ہے جو روڈ سیفٹی اصولوں و ٹریفک قوانین کی مکمل آگاہی اور ڈرائیونگ سکلز کی بھرپور مہارت رکھتے ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وہیکلز و ایگزیمینر آفیسر رانا احمد سعید، انچارج ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ انسپکٹر محمد پرویز ،انسپکٹر میاں خرم، نائب انچارج میاں ناصر اقبال، ابوبکر، قیصر جاویدکے ہمراہ ڈرائیونگ ٹیسٹوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں