شرقپورشریف(نامہ نگار) مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت پورے پاکستان میں خصوصا مریم نواز شریف کی لیڈر شپ میں زبردست ترقیاتی کام ہو رہے ہیں حلقہ این اے 114 پی پی 139، پی پی 140 میں نئے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں بلکہ افتتاح کر دئیے گئے آج شرقپور شہر میں سیوریج اور پی سی گلیاں اور لیڈیز پارک کی تزئین وآرائش اور ٹیوب ویل منصوبے جیسی نعمتیں آپ کے سامنے ہیں پنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کے لیے بھی مثال ہے موثر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک بہترین کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا طاہر اقبال نے کلال والہ کی سیاسی وسماجی شخصیت شیخ محسن قادری کی انتھک محنت اور کاوش سے کلال والہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر ملک نوید محمود چوہان‘ ملک ندیم محمود چوہان‘ میاں عمران اشرف ‘ حاجی خلیل احمد ‘ ملک محمد اقبال شاکر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے : رانا طاہر اقبال
Apr 25, 2025