ننکانہ صاحب(نامہ نگار ) ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی ننکانہ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ایڈیشنل کمشنر کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن حامد محمود ملہی نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انسپکشنز کو یقینی بنائیں ، غلط انسپکشنز کو پورٹل پر اپ لوڈ نہ کیا جائے۔
ننکانہ صاحب: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Apr 25, 2025