بیلجیئم کی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے وبائی مرض کو روکنے کے اقدامات میں نرمی کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئندہ ماہ چار مئی سے ہسپتالوں کو معمول کا کام کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ مئی کے وسط سے زیادہ تر کاروباری مراکز کھولنے اور تعطیلات کے اہم مقامات سمجھے جانے والے ساحلی یا جنگلات والے علاقوں میں سفر کی اجازت دے دی جائے گی۔ بعد ازاں8 جون کو ریستورانوں اور شراب خانوں کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو حفاظتی ماسک پہننے ہوں گے۔ بیلجیئم میں اب تک 44ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنے اور تقریباً 6700 افراد ہلاک ہوئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024