سری لنکا میں کورونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ملک میں جمعے کے روز، ایک ہی دن میں کووڈ انیس کے چھیالیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی وجہ سے30 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں کووڈ 19 کے اب تک 420 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کرفیو پیر تک نافذ رہے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024