وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق وزرا، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے، موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے، سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، ہم قومی وسائل کے امین ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38