چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ایئر فورس کے افسران اور ایئرمین میں غیر آپریشنل فوجی ایوارڈز تقسیم کیے
ائیر ہیڈکواٹراسلام آباد میں آج ایک پروقار تقریب میں پاکستان ایئر فورس کے افسران اور ایئرمین کو غیر آپریشنل فوجی ایوارڈز سے نوازا گیا۔چیف آف دی ایئر سٹاف پاکستان ایئر فورس ،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معززسٹاف کو پی اے ایف میں غیر معمولی کارکردگی پر اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں 41ستارہ امتیاز (فوجی)، 36 تمغہ امتیاز (فوجی) اور 05 تمغہ بصالات پی اے ایف کے افسران کو پیش کیے گیے جبکہ 33 تمغہ خدمت (فوجی)کلاس I پی اے ایف جے سی اوز کو پیش کیے گے۔یہ انعامات غیر معمولی اہلکارو ں کو ان کی دیوٹی کی طرف بے لوث لگن اور کام کی طرف سنجیدہ شراکت داری پر دیئے گئے۔ اعلی درجے کے افسران کے علاوہ پی اے ایف کے اہلکارو ں کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی.