جمہوریہ کوریا کے سرکردہ رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی وہ دیگر رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔کم جونگ ان گزشتہ روزروسی مشرق بعید کے علاقے پری مور سکائی پہنچے جہاں سے وہ ٹرین کے ذریعے ولادی واسٹکآئے جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ولادی میر پیوٹن فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی رسکی آئی لینڈ سے خاص طورپر ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماﺅں عالمی اور علاقائی صورتحال اور جنوبی کوریا امریکہ تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کے دورے سے کورین جزائر کی صورتحال حل کرنے میں مدد ملے گی،ماسکو اس سلسلے میں جنوبی کوریا کی کوششوںکی تعریف کرتا ہے جو وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کررہے ہیں۔جنوبی کوریا کے رہنما کم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی ملاقات روس جنوبی کوریا تعلقات کیلئے اہم پیشرفت ثابت ہوگی اس سے کورین جزائر کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024