مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوامی اجتماع میں تضحیک آمیز گفتگو کرتے ہیں،وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں ، وزیر اعظم عمران خان عوامی اجتماع میں تضحیک آمیز گفتگو کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ تشویشناک معاشی صورتحال میں بھی وزیراعظم عوام کو اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں۔ سندھ میں وزیراعلیٰ کے مشیررکھنے کے اختیارسے متعلق ترمیم تجویز کی گئی ہے، ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ کو مشیر رکھنے کے لیے گورنر کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام کوٹ میں پانچ نئے کول پاور پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے لاڑکانہ میں شہید ہونیوالے باجوڑ کے بھائیوں کے خاندانوں کو 10 ،10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکارکے اہلخانہ کو 2کروڑ روپے،ایک نوکری اورپلاٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تھرمیں گورانو ڈیم کے متاثرہ 757خاندانوں کی مدد کیلئے رقم کی منظوری دے دی گئی ہے .
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024