اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھار ت کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے،یکطرفہ اقدامات بیامنی اور عالمی انتشار کا باعث بنیں گے ۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی تعلقات اور پرامن سفارت کاری پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیری شہید کرد یئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ، کشمیریوں کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی حل درکار ہے،یکطرفہ اقدامات بے امنی اور عالمی انتشار کا باعث بنیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024