سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کا لعدم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے داماد مرتضی امجد کو اشتہاری قرار دینے کا احتساب عدالت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے افرہ مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی،وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے محض نیب کی ایک درخواست پر غیر قانونی طور پروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مرتضی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کیا کارروائی کی۔ بتایا جائے اس سے متعلق کوئی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔عدالت نے مرتضی امجد کو اشتہاری قرار دینے کا احتساب عدالت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔