جعلی اکائونٹس کیس :نیب نے یوسف رضا گیلانی کو کل طلب کر لیا شاہد خاقان آج پیش ہونگے
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کودوسری بارکل 26اپریل کو طلب کرلیاہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی سوالات کا جواب نیب تحقیقاتی افسران کو جمع کرائیں گے۔ جاری نوٹس کے مطابق سیدیوسف رضاگیلانی کونیب راولپنڈی نے26اپریل کوطلب کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے دوہفتوں میں جوابات جمع نہیں کروائے اس لئے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔