مسلم ٹائون: لین دین کے تنازعہ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم ٹاون کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں لین دین کے تنازعہ پر پولیس اہلکار شان حیدرکی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔،اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔