خواجہ برادران کی درخواست ضمانت کی سماعت، سرکاری وکیل پیش نہ ہو سکے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے راہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سات مئی تک ملتوی کردی ۔نیب پراسیکیوٹرچوہدری خلیق الزمان طبیعت ناسازی کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دریں اثناء پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے شریک ملزم منیر ضیا نے اپنے ذمے واجبات جمع کروانے کی پیشکش کر دی. ہائیکورٹ نے اس پیشکش پرنیب سے رائے مانگ لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منیر ضیاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران شریک ملزم کے نے پیشکش کی کہ ان کے موکل اپنے مبینہ واجبات کو احتجاجی طور جمع کرانے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر نیب کے وکیل کو جواب داخل کروانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔