سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 61 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 61 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔، حکومت نے رواں سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔