کوٹ عبدالمالک سمیت مختلف شہروں میں 3 خواتین اور 3 لڑکیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں
فیروز والا، قصور، جھنگ، اوکاڑہ (نامہ نگاران، نمائندہ نوائے وقت) کوٹ عبدالمالک سمیت مختلف شہروں میں3خواتین اور3لڑکیوں کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔فیروز والا اور اوکاڑہ میں خواتین سے زیادتی،قصور،جھنگ اور قصبہ کینٹ میں بھی 3لڑکیوں کے کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔کے علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں دو خواتین سے زیادتی کے واقعات ہوئے، ملزمان فرار ہو گئے۔ اوکاڑہ میں ایک شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔چک نمبر 34/2R کے رہائشی محمد نعیم کی بیوی (ث) کو ملزم اصغر علی نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے دوساکو چوک کوٹ عبدالمالک کے قریب عمران نے گوجرانوالہ کی رہائشی (ف) کو بہانے سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، نین سکھ میں بیرون ملک مقیم اشرف کی بیوی (ن) کے ساتھ عمر حیات نے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ کھڈیاںخاص نے ڈھنگ شاہ میں لڑکی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈھنگ شاہ کی رہائشی نسرین بی بی نے پولیس تھانہ کھڈیاں خاص میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی پندرہ سالہ بیٹی (ا) کپڑیدھونے کے لئے جارہی تھی کہ جب وہ ملزم شبیر عرف چھبو کے گھر کے پا س سے گزری تو ملزم اسے بازو سے پکڑکر گھر کے اندر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ کے موضع رستم سرگانہ کے ذیشان اسلم نے موقع پا کر (ر) سے زبردستی زیادتی کی۔ قصبہ کینٹ نعیم اختر نے تین ماہ قبل اٹھارہ سالہ بیٹی (م،ا) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔