راؤ انوار کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث کراچی پولیس کے سابق اعلیٰ افسر راؤ انوار کے مبینہ پولیس مقابلوں کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔