اقوام متحدہ کی ایران سمیت دیگر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت
نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ایران سمیت دیگرممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں آزادی اور آزاد تجارتی سرگرمیوں کے لئے رکاوٹ قراردیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرکی ترجمان مونیکا گریلے نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر،دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ معاشی اور مالی پابندیوں کی مخالفت کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے یکطرفہ معاشی اقدامات، دنیا بھر میں آزادی اور مفت تجارت کو محدود کرتے ہیں۔مونیکا گریلے نے کہا کہ ہر قسم کے اختلاف کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر جنرل اسمبلی کے ایران مخالف امریکہ کی تیل پابندیوں سے متعلق کیا موقف ہے جسے ایرانی وزیر خارجہ نے معاشی دہشتگردی قرار دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر ایسی تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں عالمی قوانین اور منشور اقوام متحدہ کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے یکطرفہ معاشی اقدامات، دنیا بھر میں آزادی اور مفت تجارت کو محدود کرتے ہیں۔مونیکا گریلے نے کہا کہ ہر قسم کے اختلاف کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔