پنجاب میں متعدد افسروں کے تبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈی سی جھنگ شوکت علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا محمد طاہر ایڈیشنل سیکرٹری ذراعت کو ڈی سی او جھنگ ڈی سی قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کو ایڈیشنل سیکرٹری زراعت‘ محمد اطہر حیات ڈی جی پبلک لائبریری کو ڈی سی قصور تعینات کر دیا گیا۔محمد مسعود انور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو آصف اقبال ڈپٹی سیکرٹری انرجی نعیم اقبال سید ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالرزاق کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایکسائز سپیشل سیکرٹری ایم سیکرٹریٹ آصف بلال لودھی کو سیکرٹری انفراسٹرکچر چیف منسٹر پنجاب بابر شفیع ممبر بورڈ آف ریونیو شاہد نصر راجا ممبر پنجاب سروس ٹربیونل اور اشتیاق احمد کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاولپور تعینات کر دیا زاہد منظور کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ مس رافع سید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کلسٹر ڈویلپمنٹ انیشیٹیٹو پنجاب سمال انڈسٹریز تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔