فیروزوالا:ڈکیتی کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزوالہ ( نامہ نگار ) لاہور روڈ کی آبادی کو ٹ عبدالمالک میں ناصر محمود کی بیوی بازار سودا سلف خریدنے جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے روک کر اسلحہ دکھا کر اس کے کانوں سے بالیاں اتار کر لے گئے،کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے کار سوار محمد عمران اور اس کی فیملی کو روک کر مال و زر لوٹ لیا ، ڈاکو نقدی اورموبائل فون چھین کر لے گئے،ڈاکوئوں نے دوکاندارذوالفقار علی کے بیٹے کوروک کر لوٹ لیا، ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے ، ڈاکوئوں نے کار پر فائرنگ کر کے کار کے ٹائر پنگچر کر کے کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا، نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، مریدکے میں ڈاکوئوں نے دوکاندار کو لوٹ لیا، نقدی چھین کر لے گئے۔