اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈکا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 10ٹرک سامان سٹور میں جمع
لاہور(نیوز رپورٹر)میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ 07دوکانیں سیل کر دیں۔