فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائی،جعلی دودھ کی2فیکٹریاں پکڑلیں
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے ساہیوال اور اوکاڑہ کے نواحی دیہاتوں میں جعلی دودھ تیار کرنے والی 2 فیکٹریاں پکڑلیں۔پاؤڈر، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے دودھ بنانے والی جعلی دودھ فیکٹریاں سیل کرتے ہوئے1000 لیٹر سے زائد تیار جعلی دودھ، 20 ہزار لیٹر کیمیکل 600 کلو بناسپتی گھی اوربھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ تیار کر کے ملک کولیکشن سنٹر کے ذریعے مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ برآمد شدہ ذیادہ ترجعلی دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ملاوٹی دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں جامع کام کر رہے ہیں۔جعلی دودھ مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میںصوبہ بھر میں کامیاب آپریشن کر رہے ہیں۔