اسپینش لیگ لالیگا : بارسلونا نے الاویز کو شکست دیدی
سپینش فٹبال لیگ لالیگا کی چیپمپئن بارسلونا ٹائٹل کے انتہائی نزدیک پہنچ گئی ہے ۔دفاعی چیمپئن نے ڈیپورٹیوو۔الاویز کو دو گول سے بآسانی شکست دے دی۔وٹوریا۔گیسٹیز میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے میزبان الاویز کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو گول سے ہرایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔تاہم دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں اکیس سالہ مڈ فیلڈر کارلس۔الینا نے گول کر کے بارسلونا کو برتری دلائی۔چھ منٹ بعد لوئس۔سواریز نے پنالٹی کک پر گول کر کے بارسلونا کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔اکسٹھویں منٹ میں لیونل میسی کو میدان میں لایا گیا تاہم بارسلونا کے کھلاڑی دو گول سے پہلے ہی میچ اپنے حق میں کر چکے تھے۔ اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن ٹائٹل سےکچھ ہی دوری پر پہنچ گئی ہے۔آج اٹلیٹکو میڈرڈ اور ویلینشیا کے درمیان میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کی ہار کی صورت میں بارسلونا کےلالیگا چیمپئن ہونے کی توثیق ہو جائے گی۔