نوازشریف سے شہبازشریف کی جاتی امرامیں ملاقات،ر نگران سیٹ اپ پر مشاورت، ناراض رہنماﺅں کو الیکشن سے قبل منانے پر اتفاق
سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی امرامیں ملاقات کی جس میں سیاسی اموراورنگران سیٹ اپ پرمشاورت کی گئی جبکہ دونوں رہنماﺅں کا ناراض رہنماﺅں کو الیکشن سے قبل منانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے جس میں سیاسی امور اور نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے قائد ن لیگ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اس کے علادہ ملاقات میں چودھری نثارودیگرناراض عہدیداروں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن سے قبل تمام ناراض رہنماﺅں کو منایا جائے گاا ور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے