وزیراعلیٰ پنجاب کا اداکارہ مدیحہ گوہرکےانتقال پردکھ اورافسوس کااظہار

Apr 25, 2018 | 13:36

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکارہ مدیحہ گوہرکے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مدیحہ گوہر ایک منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔ مدیحہ گوہر نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔تھیٹر اور ٹی وی کےلئے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی مدیحہ گوہرکے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مدیحہ گوہرنے تھیٹر کے ذریعے سماجی ناانصافیوں کوبے نقاب کیا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے گوہرکے شوہرشاہدندیم سے اظہارتعزیت بھی کیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مدیحہ گوہر کےلئے مغفرت کی دعابھی کی۔

مزیدخبریں