معروف اداکارہ مدیحہ گوہر62 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Apr 25, 2018 | 12:45

ویب ڈیسک

ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں، سویرا ندیم مرحومہ مدیحہ گوہر کی صاحبزادی جبکہ اداکارہ فریال گوہر چھوٹی بہن ہیں۔ مدیحہ گوہر1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مدیحہ گوہرنے خواتین کے حقوق کیلیے1983 میں ایک تنظیم اجوکا بنائی۔ مدیحہ گوہر کے شوہر شاہد محمود ندیم پاکستان میں پہلے ڈرامہ تھیٹر اجوکا کے بانی ہیں۔ مدیحہ گوہر کا جنازہ کل شام ان کی رہائش گاہ 24 سرور روڈ کینٹ سے اٹھایا جائے گا۔ تدفین لاہور کے قبرستان میں ہوگی۔

مزیدخبریں