بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، دہشتگردی کے واقعات کے بعد کوئٹہ میں فضا سوگوار ہے ، سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ایئرپورٹ روڈ پر خودکش دھماکے میں شہید5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کرکے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر پولیس ٹرک پر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، ڈی آئی جی اور دیگر افسران شریک ہوئے، جس کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے بھی دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھا، جس نے ٹرک کو پیچھے سے ہٹ کیا۔آئی جی بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024