سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانسیسی صدر اور امریکی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بنیاد بناکر مذکورہ دعویٰ کیا،جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔اسے وہاں اپنی فوج روانہ کرنا پڑے گی۔یہ کام امریکی صدر کی جانب سے قطر کےلئے امریکی تحفظ منسوخ کرنے سے قبل انجام دینا ہوگا۔قطر میں امریکا کا فوجی اڈہ ہے جس سے قطر کو تحفظ حاصل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024