پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے جدوجہد کی:شہزاد چیمہ
کسووال(نامہ نگار) آصف زرداری نے بہترین فیصلوں سے اپنی سیاسی بصیرت منواکر ثابت کردیا ہے کہ آج بھی پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے تمام صوبوں کے عوام کو ایک ساتھ یکجان کیا ہوا ہے۔ عوام کے حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کا فرض عین ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے جدوجہد کی اور ہماری قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا اور عوامی مسائل کو مقدم سمجھا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے پنجاب کے نائب صدرو سابق ایم پی اے شہزاد سعید چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔