انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے:حکیم لطف اللہ
پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے ٹی بی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر غلام عباس کی خدمت ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے انچارج ٹی بی کلینک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن ڈاکٹر غلام عباس صابر کو پاکستان سوشل ایسویسی ایشن کی جانب سے ٹی بی کے میدان میں نمایاں خدمات پر شیلڈ اور تعریفی سندپیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غلام عباس جیسے انسان ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں جو عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کرکرتے ہیں۔