ن لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کو عوام پہچان چکے:اشرف ارائیں
چیچہ وطنی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن میں پھوٹ ڈلوانے والوں اور کمزور کرنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ، آئندہ الیکشن میں ضلع بھر کی تینوں قومی اسمبلی کی سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،ان خیالات کا قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ جسٹس کے چیئرمین چوہدری اشرف ارائیں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری چوہدری طفیل جٹ سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔دونوں رہنمائوں نے مقامی سیاست کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنے پر بھی اتفاق کیا ، دونوں رہنمائوں کی ملاقات اور انہیں قریب لانے میں مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 200 حاجی ایوب نے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما صفدر منیر بھٹی، چوہدری محبوب ارائیں اور حاجی ایوب بھی موجود تھے۔