غریبوںکے مسائل کے تدارک کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں:عبداللہ طاہر
ستگھرہ(نامہ نگار)اوکاڑہ حلقہ189-190کے اُمیدوار چوہدری عبداللہ طاہر نے کہاہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو مت آزمائیں حلقہ کے غریبوں کے مسائل کے تدارک کے لئے میدان سیاست میں آیا ہوںجس طرح عوامی پذیرآئی حاصل ہورہی ہے عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقے کی تقدیر بدل دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت حویلی میں منعقدکی گئی ایک تقریب میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ،تقریب میں حلقہ بھر سے مختلف برادریوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔