پاکپتن:انتظامیہ کی چشم پوشی، جعلی دودھ کی فروخت کھلے عام جاری
پاکپتن (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چشم پوشی، جعلی دودھ کی فروخت کھلے عام جاری،شہری طر ح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ بتا یا گیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں کاغذی حد تک محدود ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جعلی دود ھ کی فروخت پر پابندیاں تو لگائی گئیں تھی مگر ان پر آج تک عمل درآمد نہ ہوسکے ،پاکپتن شہر او رگردونواح میں جعلی دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہیں،طرح طرح کے کیمیکلز سے تیارکردہ دودھ کے استعمال سے شہریوں میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پابندیوں کے باوجود جعلی دود ھ کی کھلے عام فروخت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر بنے والے دودھ میں کوکنگ آئل، گلوکوز، چینی، گنے کا رس، یوریا کھاد، فارمالین، بورک ایسڈ، پنسلین، قلمی شورہ، رنگ کاٹ،ASTو بالصفاء پائوڈر ،امونیا اور دیگر کیمیائی مادوں کی آمیزش سے تیار ہوکر مارکیٹ میں آجاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نظام انہضام، جگر، گردے، دل کی بیماریوں اور کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔