ایپکا کا اجلاس
پاکپتن (نامہ نگار)ایپکا کا اجلاس ضلع کونسل میں صدر اپیکا عرفان چانڈیو کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ایپکا ممبران نے شرکت کی ، اپیکا کے جنرل سیکرٹری وارث خان بلوچ کے تبادلہ ہو جانے کی وجہ سے ان کو جنرل سیکر ٹری کے عہدے سے ہٹاکر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد کو جنر ل سیکرٹری کی قائم ئمقام ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ، آئند ہ بجٹ اجلاس کے سلسلہ میں ملازمین کو ریلیف دلانے کیلئے حکمت عملی اختیار کرنے اور لائحہ عمل سے تجاویز کا تبا دلہ خیال ہوا۔