ترک حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں پاکستان کی مدد و رہنمائی کی: خواجہ احمد حسان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) استنبول واٹر اینڈ سیوریج ایڈمنسٹریشن کے 8رکنی وفد نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی۔ وفد کے اعزاز میں 90شاہراہ قائد اعظم پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں واسا لاہور ، فیصل آباد اورگوجرانوالہ کے منیجنگ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ خواجہ احمد حسان نے وفد کے شرکاء کی لاہور آمد انہیں خوش آمدید کہا اور ایڈمنسٹریش ن کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجنئیرگ ، اربن یونٹ اور واسا کے 35 ملازمین کو کو ترکی میں ٹریننگ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ترک حکومت اور اس کے اداروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر واسا لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے ترک ماہرین سے واٹر میٹرز کی سپیسی فکیشن ، پروکیورمنٹ اور سیوریج لائنوں کی کھدائی کے بارے میں بھی مدد طلب کی ۔