غیر قانونی کرنسی ایکسچینج‘ ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی‘ 3ملزم گرفتار
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینجر اور ٹریول ایجنسیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایک کرنسی ایکسچینج اور دو ٹریول ایجنسیوں پر چھاپے مار کر 3ملزموں محمد اکرم‘ محمد اختر اور عدیل علی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزموں سے ایک ہزار یورو‘ ایک لاکھ 5ہزار ر وپے اور 7پاسپورٹ برآمد ہوئے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔