ایف آئی اے کی کارروائی‘ 2انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے دو بدنام انسانی سمگلر و اشتہاری ملزموں محمد ریاض اور محمد الیاس کو گرفتار کر لیا۔ محمد ریاض یونان بھجوانے کا دھندا کرتا ہے۔ اس نے شکایت کنندہ شاہنواز سے 7لاکھ 50ہزار روپے وصول کئے تھے جبکہ محمد الیاس نے برطانیہ ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر افتخار احمد سے 5لاکھ 80ہزار روپے وصول کئے تھے۔