سینئر جج عبدالقیوم خاں نے انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 4 کا چارج سنبھال لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 4 کا چارج سینئر جج عبدالقیوم خاں نے سنبھال لیا ہے۔ قبل ازیں مذکورہ عدالت میں زیر التوا مقدمات کی سماعت فاضل جج محمد الیاس کر رہے تھے۔