بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش‘ ملزم گرفتار‘ 9کلو ہیروئن برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر)ا ے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیامعلوم ہو اہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے محسن ضیاء نامی ملزم کو حراست میں لے کر 9کلو 200گرام ہئیروئن جو کہ کپڑے میں جذب کر کے اٹلی لے جار ہا تھا۔