فوڈ اتھارٹی نے کارڈیالوجی ہسپتال انتظامیہ کو زیر زمین پانی کے استعمال سے روک دیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر زمین پانی میں آرسینک کی موجودگی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو پانی کے استعمال سے منع کردیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارڈیالوجی ہسپتال میں اچانک دورہ کر کے زیر زمین پانی کا معیار چیک کیا جس پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی کو بتایا کہ زیر زمین پانی میں آرسینک کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور یہ پانی قابل استعمال نہیں ہے انہوں نے ایم ایس سے کہا کہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے فلٹر شیٹس کا استعمال کریں۔ اس سلسلے میں ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال علوی نے بتایا کہ ہم پہلے ہی اس حوالے سے متعلقہ حکام کو فلٹر شیٹس کیلئے ڈیمانڈ بھجوا چکے ہیں جو آئندہ 2 روز میں پہنچ جائیں گی۔