بنگلہ دیش: سانحہ رانا پلازہ کی 5ویں برسی پر مظاہرے،متاثرین کو انصاف فراہمی کا مطالبہ
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں سانحہ رانا پلازہ میں ہلاک ہونے والوں کی پانچویں برسی منائی گئی۔ شرکاء نے سیاہ پرچم لہرا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ 2013ء میں پلازے میں آگ لگنے سے اس میں متعدد فیکٹریاں گرنے سے 1130 افراد مارے گئے تھے۔ انہوں نے مارے جانے والوں کے لواحقین کو انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے لاپتہ اور مرنے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ قتل کا کیس چل رہا ہے لیکن ابھی اس کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔