اوورسیز پاکستانی اداروں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں ،رہنما اوورسیز ویلفیئر سینٹر
برسلز (نامہ نگار) برسلز اوورسیز ویلفیئر سینٹر کے چیئرمین فاروق راجہ، کوونٹری فلاور کے صدر عامر چودھری، اعجاز، آصف محمود، حماد راجہ نے مشترکہ بیان میںکہا اگر اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتا تو ان سب ڈاکٹرز انجینئرز کو بھی ملک سے باہر نکال دیا جائے جو پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں پھر انہیں ووٹ کے حق میں دیا جانا چاہئے اگر وہ ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں تو وہ اداروں میں بھی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔