طلبا کو انٹرنیٹ کا عادی نہ بنائیں چینی سکولوں کو وزارت تعلیم کی ہدایت
بیجنگ (سنہوا) چینی وزارت تعلیم کے ترجمان نے پرائمری اور مڈل سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے ہنگامی اقدامات کریں کہ طلبا انٹر نیٹ کے عادی نہ ہو جائیں۔ بچوں کو تشدد اور غیر اخلاقی مواد تک رسائی سے روکیں کیونکہ اس سطح پر ایسا کرنا ضروری ہے۔ وزارت نے اس سلسلہ میں ایک ہنگامی پریس ریلیز جاری کر دیا ہے۔