خانیوال: گھر کے باہر کھیلتی 8 سا لہ بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش‘ شور شرابے پر ملزم فرار
خانیوال (خبرنگار) 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش بچی کے شور مچانے پر لوگوں نے ملزم کے قبضہ سے بچی کو آزاد کروایا تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 71 چک میں 40 سالہ ہمسائیہ عبدالطیف نے 8 سالہ معصوم بچی نور فاطمہ جو گھر کے باہر کھیل رہی زیادتی کی کوشش کی اور معصوم بچی پر تشدد بھی کیا بچی کے چیخ و پکار پر محلہ کے لوگوں نے بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی اور لوگوں کے جمع ہوتے ہی ملزم موقع سے فرار نور فاطمہ کو تشویش ناک حالت میں ریسکیو 1122 نے بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں اس کی حالت خطرے سے باہر ہیں تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف رپٹ در ج کر لی ۔