پرتشدد مظاہرے : امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم دیدیا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو اہلخانہ سمیت بدامنی کے شکار ملک نکارا گوا سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نکارا گوا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جبکہ اب تک ایسے مظاہروں کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔