گولڈن ٹیمپل کو گولڈن مسجد لکھنے پر برطانوی سفارتکار کی معافی
لندن (بی بی سی) برطانیہ کے ایک سینئر ترین سفارتکار نے سکھ مذہب کے مقدس مقامات میں سے ایک کو غلطی سے مسجد کہنے پر معافی مانگی ہے، سرسالمن مڈونلڈ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے ایک ساتھی کو امرتسر، انڈیا میں ملکہ کی سنہری مسجد میں لی گئی تصویر دی گئی تھی ان کے مطابق وہ لکھتے ہوئے یہ بھول گئے کہ مسجد تو مسلمانوں کی عبادت کی جگہ ہے جبکہ سکھوں کی عبادت کی جگہ تو انہوں نے بعد میں اپنے آپ کو درست کیا اور کہا کہ انہیں گولڈن ٹیمپل یا شری ہرمندر صاحب کہنا چاہئے تھا۔