چین ‘روس تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا : وزراء خارجہ کابھی اتفاق
بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین-روس تعلقات میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہئے جبکہ ر وسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ چین روس تعلقات میں نئی پیش رفت نظر آئے گی، فروغ دیا جائیگا،عالمی امور میں فریقین کے رابطے اور مشاورت مزید موثر اور سود مند ہو گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں وانگ ای نے کہا کہ نئے عہد میں فریقین کو دونوں ممالک کے صدور کی پالیسی پر کار بند رہنا چاہئے،اگلے مرحلے کے اعلی سطحی میل جول کے لئے مثبت انداز میں تیار ی کرنی چاہئے، مختلف شعبوں میں تعاون کو حقیقی طور پر فروغ دینا چاہئے، کثیرالطرفہ ڈھانچے میں رابطوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چینی صدر سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔