خانیوال : طلاق دینے پر بیوی نے 2بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
خانیوال(آئی این پی) شوہر کی جانب سے طلاق دینے پر بیوی دل برداشتہ ہوگئی اور دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ چوپڑہٹہ کی رہائشی 40سالہ خاتون آمنہ بی بی گھریلو ناچاکی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو معصوم بچیوں ایک سالہ علیزہ تین سالہ منزہ سمیت گہری نہر میں چھلانگ لگا دی جبکہ تیسری بچی نے بھاگ کر جان بچائی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی جس نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ چار گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے آمنہ بی بی کے والد لیاقت علی نے بتایا کہ نجانے کب آمنہ اپنے سسرال سے گھر آنے کیلئے روانہ ہوئی اور اس نے نہر میں چھلانگ لگادی۔ تاہم آمنہ بی بی کے والد نے اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ میری بیٹی آمنہ کو اس کے شوہر نے گزشتہ شب طلاق دی ہے جسکی وجہ سے آمنہ بی بی نے اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشی کی ہے۔آمنہ کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔