خسرہ‘ چکن پاکس کے شبہ میں 6 بچے ہسپتال داخل
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان اور چلڈرن کمپلیکس میں گزشتہ روز خسرہ اور چکن پاکس کے شبہ میں 6 بچوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں مظفرگڑھ کے 4 ماہ کے محمد ارسلان اور ڈیرہ غازیخان کی 6 ماہ کی مریم کو خسرہ اور ملتان کے 4 سالہ حبیب‘ 10 سالہ جمال‘ 2 سالہ سیف الرحمن اور 3 سالہ زنیرہ کو چکن پاکس کے شبہ میں ہسپتال لایا گیا۔